وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان گرفتار

بدھ 6 مئی 2026 19:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ہفتہ قبل سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا تھا اور واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔