ح*پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

لله*پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر پر 87 کروڑ 42 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی، ترجمان

بدھ 6 مئی 2026 22:10

, لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس کی جانب سے رواں سال پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پر مجموعی طور پر 87 کروڑ 42 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 26 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔

پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 24 کروڑ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔ اسی طرح پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلئے 13 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی جبکہ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 11 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 8 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد فنڈز فراہم کیے گئے۔

تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہل خانہ کو 2 کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار روپے دیے گئے جبکہ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 59 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور دیگر ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات کے ازالے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ویلفیئر اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ فورس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں

متعلقہ عنوان :