ذ* جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن میں تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد
ھ*نوجوان اصلاح باطن کے ذریے علم کے حقیقی ثمرات حاصل کریں: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ّحاجی عبد الغفور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی،مفتی عبد القیوم ہزاروی،ڈاکٹر رفیق نجم کی شرکت
بدھ 6 مئی 2026 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اللہ کا ذکر اور نماز جیسی عظیم عبادات بھی اسی وقت نفع بخش ثابت ہوتی ہیں جب دل ہر قسم کی آلائشوں سے پاک ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ اللہ کے راستے میں جان و مال کے ساتھ جہاد کو جہادِ اصغر جبکہ اپنے نفس کے خلاف جدوجہد کو جہادِ اکبر قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ علم کے حصول سے قبل اپنے دل و دماغ کو رذائل سے پاک کریں، کیونکہ پاکیزہ قلب ہی علم کے حقیقی اثرات کو قبول کرتا ہے اور اسے روح و باطن میں منتقل کرتا ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی،تحقیقی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی تعلیمات کے فروغ، درس و تدریس اور تصنیف و تالیف کے لیے وقف کیے رکھی۔ شیخ الاسلام کی کاوشوں نے مشرق و مغرب میں اسلام کے سنہری اصولوں اور سیرتِ نبوی ? کو ایک مثالی رہنمائی کے طور پر اجاگر کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شیخ الاسلام کے کردار سے رہنمائی حاصل کریں اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و بھلائی کا ذریعہ بنیں۔اس موقع پر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اٹلی کی جانب سے ملنے والے ‘‘سائن آف پیس ایوارڈ’’ ملنے پر مبارکباد اور شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب میں حاجی عبد الغفور، مفتی عبد القیوم ہزاروی،ڈاکٹر رفیق نجم ،بریگیڈئیر(ر) عمر حیات،نور اللہ صدیقی،ڈاکٹر محمد اکرم رانا، پروفیسرنواز ظفر ،محب اللہ اظہر، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، صابر حسین نقشبندی،ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی ،ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی ، پروفیسرڈاکٹر مسعود احمد مجاہد،ڈاکٹر الیاس اعظمی ، حافظہ سحر عنبرین،عائشہ مبشر،رافعہ فاطمہ ،اقرا مبین،وردہ ناز سمیت و اساتذہ کرام،طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مغربی کنارے میں پھنسے غزہ کے باسی جن کا ’اب پیچھے کوئی گھر باقی نہیں بچا‘
-
حکومت نے مسلسل پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے
-
قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا،مفتاح اسماعیل
-
حکومت نے جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا
-
پاکستان نے دشمن کو آپریشن بنیانٌ مّرصوص میں نظم و ضبط، درست حکمتِ عملی، بہادری اور قومی اتحاد کے ساتھ جواب دیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری معرکہ حق کے موقع پر پیغام
-
معرکہٴ حق کے بعد اب معرکہٴ معیشت جیتنا ہوگا: احسن اقبال
-
نائب وزیرِاعظم کا علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں کے دائرہ کار میں توسیع، اور پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور
-
معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں شاندار تقریب
-
ایف بی آر نے جائیداد ویلیویشن معاملات میں ٹیکس محتسب کی ازخود نوٹس،صدرمملکت کے فیصلے کو چیلنج کردیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کردینا زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ
-
پٹرول کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، لوگ کیسے جئیں گے؟ خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.