وزیراعظم نے حلقہ لچھراٹ ایل اے 28 میں 3 کلومیٹر لنک روڈ’’دبن‘‘ کی ری کنڈیشننگ کا افتتاح کردیا

جمعرات 7 مئی 2026 13:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلقہ لچھراٹ ایل اے 28 میں 3 کلومیٹر لنک روڈ’’دبن‘‘ کی ری کنڈیشننگ کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حلقہ سے منتخب ایم ایل اے، وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی بھی موجود تھے۔ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے چیف انجینئر راجہ امجد صدیق نے وزیراعظم کو روڈ کی ری کنڈیشننگ کے حوالے سے بریفننگ دی۔