وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کے اپنے فیصلے پر قائم ہوں، ممتا بنیرجی

جمعرات 7 مئی 2026 15:38

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی متنازعہ کامیابی کے بعد ریاست میں تنائو کی صورتحال بدستور برقرار ہے ، بی جے پی کے غنڈو ں نے کولکتہ کی تاریخی نیو مارکیٹ میں ترنمول کانگریس کا دفتر بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے سابق سابقہ حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے دفتر کی مسماری کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور تاجروں کو اپنی دکانیں بند کرنی پڑیں۔

ترنمول کانگریس نے دفتر کی مسماری کو غنڈہ گردی کی ایک انتہائی شرمناک حرکت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔پارٹی نے دفترکی عمار ت کو بلڈوزر کے ذریعے توڑے جانے کے دوران بی جے پی کے پرچموں کےساتھ جشن منانے والے زعفرانی جماعت کے کارکنوں کی ویڈیو بھی شیئر کی ۔

(جاری ہے)

ترنمول کانگریس نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں اپنے اصل کام کی شروعات بلڈوزر کے ذریعے کر دی ہے۔

دریں اثنا،ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنیر جی جنہوں نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے ، نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں(بی جے پی ) کو مجھے عہدے سے برخاست کرنے دیں ، میں چاہتی ہوں کہ اسے ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کے بعدہونے والے تشدد کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔