دبئی مرینا میں زیرِ تعمیر عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

جس کے باعث قریبی علاقے میں ہر طرف دھواں دور دور تک دیکھا گیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 6 مئی 2026 13:28

دبئی مرینا میں زیرِ تعمیر عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2026ء) دبئی مرینا میں واقع الحبتور گرینڈ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث صبح تقریباً ساڑھے سات بجے دھواں دور دور تک دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو بدھ 6 مئی 2026ء کو صبح 7 بج کر 6 منٹ پر واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملتے ہی المرسا فائر اسٹیشن کی ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا، جو صرف سات منٹ میں یعنی 7 بج کر 13 منٹ پر موقع پر پہنچ گئی۔

سول ڈیفنس حکام نے بتایا ہے کہ آگ درمیانے درجے کی تھی اور زیرِ تعمیر عمارت کے اندر لگی، صبح 8 بج کر 51 منٹ پر فیلڈ کمانڈرز نے تصدیق کی کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ آپریشن جاری ہے، واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، کولنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مقام کو ضابطے کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :