وفاقی وزیرِ صحت کی معرکہ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد

بدھ 6 مئی 2026 16:39

وفاقی وزیرِ صحت کی معرکہ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) وفاقی وزیرِ برائے صحت سید مصطفی کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکہ حق میں کامیابی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف پاکستان کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ملک کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ کامیابی قومی اتحاد، مضبوط قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مظہر ہے۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑے چیلنج کے مقابلے میں سرخرو فرمایا اور قومی قیادت کو عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک کی قیادت کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔