Live Updates

امریکی تجویز پر کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد پاکستان کو اپنا مئوقف بتائیں گے

نیک نیتی کے بغیر بات چیت کو مذاکرات نہیں کہا جاسکتا، مذاکرات کا مطلب ڈکٹیشن ، دھوکا دہی یا دباؤ نہیں ہوتا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 مئی 2026 20:46

امریکی تجویز پر کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد پاکستان کو اپنا مئوقف بتائیں ..
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 06 مئی 2026ء ) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران میں امریکا کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم امریکی تجویز پر کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد پاکستان کو اپنا مئوقف بتائیں گے، ہم اپنی پوزیشن سے متعلق پاکستان کو آگاہ کریں گے، نیک نیتی کے بغیر بات چیت کو مذاکرات نہیں کہا جاسکتا، مذاکرات کا مطلب ڈکٹیشن ، دھوکا دہی یا دباؤ نہیں ہوتا۔

جبردھوکازبردستی یا مسلط کرنا مذاکرات کے تصور کے منافی ہے، بین الاقوامی قوانین میں نیک نیتی کو بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ترجمان ایرانی قومی سلامتی وخارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایگزیوس کا متن امریکیوں کی خواہش کی فہرست ہے، امریکا ناکام جنگ سے وہ حاصل نہیں کرسکتا جو کرنا چاہتا ہے، امریکا براہ راست مذاکرات میں بھی مطالبات منوانے میں ناکام رہا ۔

(جاری ہے)

ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اور جنگ کیلئے تیار ہے، دشمن ہتھیار نہیں ڈالتے اتحادیوں سے مل کر شرارت کریں گے تو سخت جواب ملے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ نہ ماننے پر ایک مرتبہ پھر بمباری کی دھمکی دے دی ۔ ایران نے اگر شرائط نہ مانی تو مزید شدت سے حملے شروع کردیں گے۔ ابھی ایران سے براہ راست بات چیت سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

تہران نے شرائط مان لیں تو آبنائے ہرمز کو ایران سمیت سب کیلئے کھول دیں گے۔ صحافی نیویارک پوسٹ نے سوال کیا کہ کیا ہم امریکا ایران مذاکرات سے متعلق دوبارہ پاکستان جائیں گے؟صدر ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ سوچنا قبل ازوقت ہے کہ امریکا ایران دوبارہ براہ راست مذاکرات کریں گے۔ایران نے اگر شرائط تسلیم کیں تو آپریشن ایپک فیوری ختم ہوجائے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات