سردار عتیق احمد خان عارف مغل کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

جمعہ 8 مئی 2026 13:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کپہ بٹ کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت عارف مغل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عارف مغل انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ڈسٹرکٹ کونسلر بشارت مغل سے ان کے بڑے بھائی اور سابق ڈی جی کشمیر کلچر اکیڈمی فیضان مغل کے والد کی وفات پرتعزیت اور بخشش کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔