پنجاب بھرمیں 1268ٹریفک حادثات، 14افراد جاں بحق ،1542زخمی ہوئے ،ترجمان ریسکیو

ہفتہ 9 مئی 2026 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) پنجاب بھرمیں 1268ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق اور1542زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1268ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 675 شدید زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ867معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 882ڈرائیورز،69کم عمرڈرائیور،542مسافراور132پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق 243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت290متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 87حادثات میں 105متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان 81حادثات میں 97متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔