آپ ملک کا سرمایہ ہیں، قومی کرکٹر سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے باجود چالان سے بچ گئے

ہفتہ 9 مئی 2026 20:35

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عرفان نیازی کو سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر وارننگ مل گئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈن نے ایک گاڑی کو روکا جس میں عرفان خان نیازی ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔وارڈن نے ڈرائیور سے سیٹ بیلٹ نہ لگانے سے متعلق سوال کیا تو اسی اثناء میں انہیں پتا چلا کہ گاڑی میں عرفان نیازی بھی بیٹھے ہیں۔وارڈن نے ان سے کرکٹ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں سیٹ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے بغیر چالان کیے جانے دیا۔