ہنٹا وائرس سے متاثرہ بحری جہاز سے 94 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا،ہسپانوی وزیرِ صحت

پیر 11 مئی 2026 11:19

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) ہسپانوی وزیرِ صحت مونیکا گارشیا نے اعلان کیا ہے کہ ہنٹا وائرس پھیلنے کے بعد متاثرہ بحری سیاحتی جہاز ہونڈیئس سے مجموعی طور پر 94 مسافروں اور عملے کے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزیرِ صحت نے سپین کے جزیرے ٹینیرائف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد آٹھ نجی طیاروں کے ذریعے جزائرِ کناری سے روانہ ہو چکے ہیں۔مسافروں کی منتقلی کا عمل آج پیر کو بھی جاری رہے گا، جس کے تحت ایک طیارہ نیدرلینڈز جبکہ دوسرا آسٹریلیا سے پہنچے گا۔ نیدرلینڈز سے آنے والا طیارہ چھ مسافروں کو منتقل کرے گا، جبکہ آسٹریلوی طیارہ 18 متاثرہ افراد کو لے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :