Live Updates

امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز

بدھ 13 مئی 2026 21:40

امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف فتح حاصل کرنے کالفظ استعمال کرنے سے گریز کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے جنرل ڈین کین نے کہا کہ ہار جیت کا فیصلہ صرف سیاسی قیادت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

کانگریس آرمڈ سروسز کمیٹی میں وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ اور جنرل ڈین کین سے ایران جنگ پر سخت سوالات کیے گئے۔

دوران اجلاس کمیٹی نے جنگ کے بڑھتے اخراجات اور آبنائے ہرمز کھولنے کے منصوبے کی وضاحت پوچھی جبکہ وزیر جنگ نے 1 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کا دفاع کیا۔پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر نے بتایا کہ ایران کے خلاف کارروائی پر اب تک 29 ارب ڈالر خرچ ہوچکے، ایران کے حملوں سے امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کا ابھی تخمینہ نہیں لگایا گیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات