جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
امریکی فوجی سازوسامان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے نہیں دیا جائے گا، جنگ کے بعد اب پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں ،ہم دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 13 مئی 2026
21:34
(جاری ہے)
دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جس میں لانچنگ سائٹس کی اکثریت اور زیرزمین تنصیبات تک رسائی بھی شامل ہے امریکی جریدے”نیویارک ٹائمز“نے ایک رپورٹ میں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پیش کردہ حالیہ تجزیوں سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران نے آبنائے ہرمز کے ساتھ واقع 33 میزائل سائٹس میں سے 30 میں آپریشنل صلاحیت بحال کر لی ہے یہ وہ مقامات ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں موبائل پلیٹ فارمز کے ذریعے میزائلوں کی نقل و حمل اور لانچنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. رپورٹ کے مطابق تجزیوں میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کے پاس ملک بھر میں پھیلے ہوئے موبائل لانچرز کا تقریباً 70 فی صد حصہ اب بھی موجود ہے، اس کے علاوہ اس کے پاس میزائلوں کے اس ذخیرے کا تقریباً 70 فی صد حصہ بھی محفوظ ہے جو جنگ شروع ہونے سے پہلے اس کی ملکیت میں تھا تخمینہ جات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تہران نے اپنی زیرزمین میزائل اسٹوریج اور لانچنگ کی تقریباً 90 فی صد تنصیبات تک دوبارہ رسائی حاصل کر لی ہے جو شدید بم باری کے باوجود ایرانی فوجی ڈھانچے کی استقامت اور دوبارہ تعیناتی کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے. یہ تخمینے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے لہجے کو سخت کرتے ہوئے اپنے پرانے بیان کو دوبارہ دہرایا ہے کہ تہران کے پاس اب کوئی بحری بیڑا باقی نہیں رہا اور اس کی فضائیہ تباہ ہو چکی ہے‘امریکی صدر جنگ کے آغازسے یہ بیان دن میں کئی بار دہراتے ہیں‘متعددبار انہوں نے ”ٹروتھ سوشل“پر یہ بیان دن میں ایک سے زائدمرتبہ پوسٹ کیا ٹرمپ کا ماننا ہے کہ ان کے ملک نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کاری ضرب لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے. ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ایک ایسی ترجیح ہے جو کسی بھی اندرونی معاشی تحفظات سے بالاتر ہے، باوجود اس کے کہ امریکہ میں جنگ کی لاگت، افراط زر اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دباﺅ بڑھ رہا ہے تاہم نئے انٹیلی جنس تجزیے بتاتے ہیں کہ ایران اپنی تزویراتی میزائل صلاحیتوں کا ایک بڑا حصہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے خاص طور پر وہ جو موبائل انفراسٹرکچر اور زیرزمین قلعہ نما تنصیبات سے وابستہ ہیں آبنائے ہرمز کے ساتھ ایرانی میزائل سائٹس کا پھیلاﺅتہران کے لیے ایک بنیادی عنصر ہے کیونکہ اس سمندری گزرگاہ کی تزویراتی اہمیت بہت زیادہ ہے جہاں سے عالمی تیل کی برآمدات کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
-
حج آپریشن2026: 72 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، مزید 39 فیصد عازمین 21 مئی تک پہنچیں گے
-
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی کو احمق کہہ دیا
-
متحدہ عرب امارات ہنٹا وائرس خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.