ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی

بدھ 13 مئی 2026 21:40

ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) متحدہ عرب امارات کی ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ایک یونٹ نے کہا ہے کہ اس کے ایک آئل ٹینکر کو گذشتہ ہفتے ایرانی ڈرونز نے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اس سے عمان کے ساحل قریب ایندھن کا معمولی اخراج ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے جہاز ایم وی براکا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ حکام اور ماہرین کی ٹیموں کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کی ملکیت جہاز چار مئی کو دو ایرانی ڈرونز کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد سے عمان کے ساحل کے قریب لنگر انداز ہے۔ بدقسمتی سے اس واقعے کے نتیجے میں بظاہر بنکر فیول کی معمولی مقدار خارج ہوئی تاہم ترجمان نے اخراج کی مقدار کی وضاحت نہیں کی۔حملے کے وقت ٹینکر کوئی کارگو نہیں لے کر جا رہا تھا اور نہ ہی عملے کے کسی رکن کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔