Live Updates

ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، امریکی نائب صدر

جمعرات 14 مئی 2026 12:15

ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، امریکی نائب صدر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایران سے مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

جے ڈی وینس نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا مذاکرات میں اتنی پیش رفت ہوتی ہے یا نہیں کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائن کو مطمئن کیا جا سکی جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی ریڈ لائن بہت سادہ ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ایسے حفاظتی اقدامات کر لیں جن کے نتیجے میں ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات