Live Updates

ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے

بدھ 13 مئی 2026 21:25

ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ ..
نگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے امریکی معیشت اور سیاست دونوں پر دبائو بڑھا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 74 دنوں میں ایران کے خلاف جنگ پر امریکا کم از کم 29 ارب ڈالرز خرچ کر چکا ہے، جبکہ یہ رقم صرف اسلحے اور فوجی ساز و سامان کی مد میں خرچ ہوئی ہے، فوجی اڈوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک بار پھر کانگریس سے دفاعی اخراجات کے لیے مزید 1.5 ٹریلین ڈالرز مانگ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے موثر فوجی طاقت برقرار رکھنے کے لیے امریکا کو یہ بجٹ درکار ہے۔رپورٹس کے مطابق ریپبلکن اراکین بڑی حد تک اس مطالبے کے حامی ہیں، تاہم ڈیموکریٹس نے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران برطانوی ٹی وی کے ایک نئے سروے نے بھی حکومت کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

سروے کے مطابق دو تہائی امریکی شہری پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مالی دبا کا شکار ہیں، جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے کہا ہے کہ ہم ایران جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقاصد کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔دوسری جانب پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ امریکا کے پاس اب بھی کئی فوجی آپشنز موجود ہیں، جن میں کشیدگی میں مزید اضافہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بقول ایران کے ساتھ موجودہ جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے اور کسی بھی وقت صورتحال دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات