سعودی عرب ،کنگ عبد العزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن میں پہلی مرتبہ خواتین کی کیٹیگری متعارف

پیر 11 مئی 2026 13:25

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ عبد العزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کریم، تلاوت و تفسیر کے 46 ویں ایڈیشن میں خواتین کی کیٹیگری کے آغاز کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ایجنسی یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین امیداوار باضابطہ طور پر 1979 سے جاری اس مقابلے میں حصہ لیں گی۔اس مقابلے کا انعقاد مسجد الحرام میں کیا جاتا ہے، اس کا شمار مملکت کے تمایاں ترین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کیا جاتا ہے۔ وزیر اسلامی امور اور حفظ قرآن کے مقامی اور بین الاقوامی مقابلے کے نگران شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مقابلے میں خواتین کو بھی شریک کرنے کی سفارش کی تھی۔