چین کا تھئین چو 10کارگو خلائی جہاز کامیابی سے لانچ

تھئین چو 10کارگو خلائی جہاز کامیابی سے طے شدہ اپنیمدار میں داخل ہو گیا

پیر 11 مئی 2026 13:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) چین کا تھئین چو 10کارگو خلائی جہاز کامیابی سے لانچ کردیا گیا ۔ چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے بتایاکہ بیجنگ وقت کے مطابق 11 مئی کی صبح 8:14 منٹ پر ، تھئین چو10کارگو خلائی جہاز کو لے جانے والے لانگ مارچ7 یا 11 کیریئر راکٹ کو چین کے وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ سے لانچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریبا 10 منٹ بعد، تھئین چو 10کارگو خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہوا اور پہلے سے طے شدہ اپنیمدار میں داخل ہو گیا اور اس کے بعد، خلائی جہاز کے شمسی پینل آسانی سے کھل گئے ۔یہ لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا ۔بتایا گیا ہے کہ بعد میں تھئین چو 10 کارگو خلائی جہاز کی ڈاکنگ کا عمل مدار میں پہلے سے موجود خلائی اسٹیشن کمپلیکس کے ساتھ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :