چین میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

منگل 12 مئی 2026 09:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) چین کے وسطی صوبے ہونان میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 3 بجے ہینگ یانگ شہر کے یان فینگ ضلع میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :