آسٹریلیا، فوجی اہلکار تربیت کے دوران حادثے میں ہلاک

منگل 12 مئی 2026 09:54

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) آسٹریلوی ریاست نیو سائوتھ ویلز کے جنوبی ساحلی علاقے میں ایک فوجی اہلکارپیراشوٹ تربیتی کورس کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ دفاع نے منگل کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5 بج کر 40 منٹ پر جروِس بے ایئر فیلڈ پر پیراشوٹ تربیتی کورس کے دوران پیش آیا۔

آسٹریلوی ڈیفنس فورس نے تصدیق کی کہ حادثے میں سپیشل ایئر سروس رجمنٹ کا رکن وارنٹ آفیسر کلاس ٹو لاچلان مڈل ہلاک ہو گیا۔ محکمہ دفاع کے مطابق حادثے میں ایک اور آسٹریلوی فوجی معمولی زخمی ہوا، تاہم اسے ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ دفاعی حکام نے بتایا کہ آسٹریلوی ڈیفنس فورس نے عارضی طور پر تمام پیراشوٹ تربیتی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :