یورپی یونین کا اسرائیلی آبادکاروں پر دیرینہ تعطل کا شکار پابندیوں پر اتفاق

منگل 12 مئی 2026 12:04

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) یورپی یونین کے وزرا خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد پر اسرائیلی آبادکاروں پر نئی پابندیوں پر اتفاق کیا جیسا کہ ہنگری میں حکومت کی تبدیلی سے کئی ماہ سے جاری رکاوٹ ختم ہو گئی۔یورپی یونین کی اعلی سفارت کار کایا کالاس نے ان کا اعلان کرتے ہوئے کہا، یہی وقت ہے کہ ہم تعطل سے نکل کر انجام دہی کی طرف بڑھیں۔

(جاری ہے)

انتہا پسندی اور تشدد کے نتائج ہوتے ہیں۔فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نول بیروٹ نے کہا، یورپی یونین نے اہم اسرائیلی تنظیموں نیز ان کے رہنماں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جو مغربی کنارے میں انتہا پسند اور پرتشدد نوآبادیات کی حمایت کرنے کے جرم میں قصوروار ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، یہ انتہائی سنگین اور ناقابلِ برداشت کارروائیاں بلاتاخیر بند ہونی چاہئیں۔