اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

صرحا اصغر اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں

منگل 12 مئی 2026 11:46

اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ ایک خوبصورت تھی مڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے شیئر کر دی۔صرحا اصغر اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔وہ اپنے شوہر لالہ عمر کے ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، دونوں کی محبت بھری جوڑی سوشل میڈیا پر بھی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی الازنے مرتضی کو دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں تمام افراد سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں دکھائی دیے، سحر نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اداکارہ مریم نفیس نے دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نصیب اچھے کرے، جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ نے بھی صرحا اصغر کو مبارک باد پیش کی ہے۔