بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئی
وہ مختلف ثقافتی، سماجی اور فلاحی تقریبات میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں
عمر جمشید
منگل 12 مئی 2026
16:14
آمنہ انعام گزشتہ چند برسوں کے دوران عالمی فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنا چکی ہیں۔ وہ اب تک لندن فیشن ویک ۔پیرس فیشن ویک میلان اور دبئی فیشن ویک سمیت دنیا کے بڑے فیشن پلیٹ فارمز پر اپنے ملبوسات کی کامیاب نمائش کر چکی ہیں۔ جبکہ ان کو نیویارک فیشن ویک میی ان کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا حال ہی میں ایمبیسی آف پاکستان کی طرف سے ان ڈریس کو سہراہا گیا جبکہ پاکستان بھارت اور دیگر بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار ماڈلز بھی ان کے ملبوسات کی نمائش کر چکے ہیں حال ہی میں معروف اداکار عمران عباس بھارتی گلوکار گورو رندھاوا کیمی مس یونیورس ھرناز سندھو ان کے ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلنگ کی جبکہ ان کے ڈیزائن کو بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ پاکستانی ثقافت اور مشرقی روایات کی خوبصورت عکاسی پر بھی خوب سراہا گیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ مستقبل میں بھی پاکستانی فیشن انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر مزید متعارف کروانے کے لیے کام جاری رکھیں گی۔ آمنہ انعام نے نوجوان ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ وہ جدید تقاضوں کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافتی شناخت کو بھی برقرار رکھیں کیونکہ یہی چیز عالمی سطح پر انہیں منفرد بناتی ہے۔
فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ آمنہ انعام کی کامیابیاں پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کے بین الاقوامی فیشن ویکس میں شرکت سے نہ صرف پاکستانی ڈیزائنز کو عالمی مارکیٹ میں جگہ مل رہی ہے بلکہ ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہو رہا ہے۔ مختلف شوبز شخصیات اور سماجی حلقوں نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آمنہ انعام نوجوان نسل کے لیے محنت، صلاحیت اور کامیابی کی روشن مثال ہیں۔ جبکہ آمنہ انعام فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
قوالی نائٹ میں صبا قمر اور یاسر حسین کی پرفارمنس، ویڈیو وائرل
-
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، نومبر میں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی
-
رجب بٹ اور امر خان ایک ساتھ، نئی پاکستانی فلم کی شوٹنگ شروع
-
دانش تیمور اور عائزہ خان کی طلاق کی افواہیں، اداکار کی بھابھی نے وضاحت کردی
-
ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی ستارہ امتیاز کیلئے سفارشات وفاق نے مسترد کردیں، وزیرثقافت سندھ
-
شوبز کے کئی مرد ساتھی اداکاروں نے دھوکا دیا، سعدیہ امام کا انکشاف
-
سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے اداکار نے حقیقت بتا دی
-
آوارہ پن فلاپ ہوئی تو ایوارڈ شوز میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، شریا سرن
-
شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں 8 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
-
ہالی ووڈ اداکارہ کرسی میٹز کا وزن کم کرنے والی دوا کے استعمال کا انکشاف
-
بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی،ہسپتال منتقل
-
اداکارہ میرا پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.