راولپنڈی میں کرکٹ ٹیلنٹ کو میرٹ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے ذریعے قومی سطح پر متعارف کرایا جائے گا ،نوید مشتاق عباسی
منگل 12 مئی 2026 11:56
(جاری ہے)
نو منتخب سیکرٹری ذوالفقار علی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ کی بہتری کے لیے تمام عہدیدار متحد ہو کر کام کریں گے، ڈی سی اے کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ راولپنڈی کا کرکٹ ٹیلنٹ مزید ابھر کر سامنے آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے اور تمام امیدواروں نے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیا جو راولپنڈی کرکٹ کے لیے مثبت روایت ہے۔ نو منتخب خزانچی آصف باجوہ نے کہا کہ ڈی سی اے کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور کرکٹ کی ترقی کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈی سی اے راولپنڈی کے انتخابات پنڈی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے جہاں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ صبیح اظہر گروپ نے مسعود انور اور اشرف قریشی گروپ کو شکست دی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی کے دور میں پاکستان کرکٹ کی رسوائی کا سلسلہ جاری
-
پاکستان کو ایک اور شرمناک شکست ، ڈھاکا ٹیسٹ بنگلہ دیش کے نام
-
عبداللہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو پر دونوں اننگز میں نصف سنچریوں کے ساتھ ایلیٹ پاکستان بلے بازوں کے کلب میں شامل
-
کراچی میں ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری
-
نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ کا 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
جونیئرہاکی کھلاڑیوں کے لیے اینٹی ڈوپنگ آگاہی لیکچر کا انعقاد
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی
-
کم ترین میچز میں 100 وکٹیں، نعمان علی نے ثقلین مشتاق کا 27 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا
-
تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ مسلم کلب نے ینگ برادرز کلب کو ہرا دیا
-
مانیار فٹ بال کلب پہلے عرفان الدین شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، حاجی نواب خان
-
برطانوی شہزادے ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی بیٹی شہزادی شارلٹ فاسٹ بولر بن گئیں
-
مشہور آسٹریلین ٹینس لیجنڈ 91 سال کی عمر میں چل بسے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.