محسن نقوی کے دور میں پاکستان کرکٹ کی رسوائی کا سلسلہ جاری

قومی ٹیم کو اپنی تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش کیخلاف اس کے ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست

منگل 12 مئی 2026 16:36

محسن نقوی کے دور میں پاکستان کرکٹ کی رسوائی کا سلسلہ جاری
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2026ء ) محسن نقوی کے دور میں پاکستان کرکٹ کی رسوائی کا سلسلہ جاری، قومی ٹیم کو اپنی تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش کیخلاف اس کے ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ قومی ٹیم 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 
واضح رہے کہ محسن نقوی کی کرکٹ بورڈ میں آمد کے بعد سے پاکستان کی کرکٹ نے زوال کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ 
محسن نقوی کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں اور شرمناک ریکارڈز بننے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کا ریکارڈ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء میں امریکا سے شکست کھا چکا، آئرلینڈ کے ہاتھوں بھی پاکستان کو شکست ہو چکی، پاکستان ہوم گراونڈ پر کمزور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں بھی ناکام رہا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو آخری نمبر ملا۔ 
اس کے علاوہ صرف ایک سال میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شکست ہو گئی۔ 
حال ہی میں پاکستان کو 14 سال بعد سری لنکا کیخلاف سری لنکا میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست ہوئی ہے۔