کندیاں میں خاتون سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق

ہسپتال میں ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث زہر پورے جسم میں سرایت کر گیا

منگل 12 مئی 2026 14:53

کندیاں میں خاتون سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) میانوالی کے علاقہ کندیاں میں محمد اقبال مونا نامی شخص کی اہلیہ کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقہ کندیاں کا رہائشی محمد اقبال مونا اپنی فیملی کے ہمراہ رات کو گھر کے صحن میں سو رہے تھے کہ ایک انتہائی زہریلا سانپ محمد اقبال مونا کی اہلیہ کے بستر پر چڑھ کر اسے کاٹ لیا اس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مبینہ طور پر ہسپتال میں سانپ کے کاٹنے میں استعمال ہونے والی ویکسین دستیاب نہ تھی زہر پورے جسم میں سرایت کرگیا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکی۔