ننگرپارکر میں موروں کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

منگل 12 مئی 2026 16:23

ننگرپارکر میں موروں کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ننگرپارکر میں موروں کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مور تھر کی خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کی علامت ہیں اور ان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے مثر اقدامات کیے جائیں جن سے تھر میں موروں کی آبادی میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر موروں کی ہلاکت کی وجہ پانی کی کمی ہے تو اس کا مستقل اور مناسب بندوبست کیا جائے تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے فوری عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ قدرتی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔