سندھ ہائی کورٹ برہم، ٹی ایم سی لیاری کے کنٹریکٹ ملازمین مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طلب

منگل 12 مئی 2026 15:05

سندھ ہائی کورٹ برہم، ٹی ایم سی لیاری کے کنٹریکٹ ملازمین مستقل نہ کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹی ایم سی لیاری میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو فوری طلب کرلیا۔سماعت کے دوران ٹی ایم سی کے وکیل جہانگیر کلہوڑو نے موقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹائون میونسپل کمیٹی نے تمام ملازمین کی تصدیق کے بعد معاملہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کردیا تھا۔وکیل کے مطابق ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ان کی تنخواہیں بند کردیں، جبکہ عدالتی احکامات کے بعد متعدد ملازمین کے کنٹریکٹ بھی ختم کردیئے گئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹائون ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تقریبا 200 ملازمین 2012 سے کنٹریکٹ بنیادوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہیں مستقل نہ کرنا ناانصافی کے مترادف ہے۔عدالت نے حکام سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو فوری عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :