لیسکو نی 1 ماہ کے بل کی مقررہ تاریخ گزرنے پرکنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے

منگل 12 مئی 2026 16:17

لیسکو نی 1 ماہ کے بل کی مقررہ تاریخ گزرنے پرکنکشن منقطع کرنا شروع کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ریکوری اہداف کے حصول کیلئے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو نے مقررہ تاریخ تک ایک ماہ کا بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنا شروع کر دئیے ہیں،اس اقدام کے تحت گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے بجلی کنکشن بھی منقطع کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیسکو حکام نے اقساط کی صورت میں ادائیگی کرنے والے صارفین کو بھی بروقت بلز جمع کروانے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ مزید برآں ایک ہی گھر میں کسی ایک صارف کے نادہندہ ہونے کی صورت میں دیگر کنکشنز منقطع کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں کئی سالوں سے بلز کی عدم ادائیگی کی نشاندہی ہوئی جبکہ متعدد صارفین نے پرانے واجبات ادا کرنے کے بجائے نئے میٹرز لگوا کر بجلی استعمال کرنا شروع کر رکھی تھی۔لیسکو نے ایسے صارفین کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے بقایاجات کی بنیاد پر نئے کنکشنز منقطع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :