سینیٹر روبینہ خالد کی لکی مروت سرائے نارنگ بازار دھماکے کی مذمت

منگل 12 مئی 2026 14:49

سینیٹر روبینہ خالد کی لکی مروت  سرائے نارنگ بازار دھماکے کی  مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے لکی مروت سرائے نارنگ بازار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائے نارنگ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کی شہادت پر دلی افسوس ہے،شہدا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے۔ دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ روبینہ خالد نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اور سکیورٹی ادارے متحد ہیں اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :