گوجرخان میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ، مرکزی ملزم گرفتار

منگل 12 مئی 2026 17:08

گوجرخان میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ، مرکزی ملزم  گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) گوجر خان پولیس نے خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مدعیہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم اور اس کے ساتھیوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ خواتین سے زیادتی، تشدد یا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :