ٴْیورپی یونین کا اسرائیلی آبادکاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

منگل 12 مئی 2026 22:13

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) یورپی یونین نے اسرائیلی آبادکاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کرلیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی آبادکاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہوا، جس کے بعد قبضے میں ملوث 3 افراد اور 4 تنظیموں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف اقدامات میں ہنگری کی Viktor Orban کی حکومت رکاوٹ تھی، تاہم نئی حکومت نے ویٹو ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :