ملائیشیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی 14 افراد لاپتہ

منگل 12 مئی 2026 21:21

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق کشتی میں 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 23 کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزید 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر کشتی میں سوار تمام افراد کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔