سعودی حکام کی عازمینِ حج کیلئے منی میں قیام سے متعلق نئی ہدایات جاری

منی میں ٹرالی بیگز اور بڑے ہینڈ کیری بیگز لانے کی اجازت نہیں ہو گی،وزارت حج وعمرہ

منگل 12 مئی 2026 20:27

سعودی حکام کی عازمینِ حج کیلئے منی میں قیام سے متعلق نئی ہدایات جاری
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عازمینِ حج کے لیے منی میں قیام سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ سعودی وزارت کے مطابق تمام عازمینِ حج پر ان قوانین کی پابندی لازمی ہو گی۔

(جاری ہے)

وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ منی میں ٹرالی بیگز اور بڑے ہینڈ کیری بیگز لانے کی اجازت نہیں ہو گی، عازمین صرف ایک چھوٹا کندھے پر لٹکانے والا بیگ ساتھ لا سکیں گے۔سعودی حکام کے مطابق یہ اقدامات مناسکِ حج کی ادائیگی کو آسان، منظم اور محفوظ بنانے کیلئے کیے گئے ہیں تاکہ منی میں رش اور نقل و حرکت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :