انگلش کرکٹ بورڈ کا کاؤنٹیز کیلیے سخت مالی قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ

نئے مجوزہ قوانین کے مطابق کاؤنٹی کلبز کو 4 سال کے عرصے میں منافع میں رہنا ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 مئی 2026 12:14

انگلش کرکٹ بورڈ کا کاؤنٹیز کیلیے سخت مالی قوانین متعارف کروانے کا ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2026ء ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کاؤنٹیز کیلیے سخت مالی قوانین متعارف کرنے والا ہے، نئے قوانین کے تحت مسلسل خسارے میں جانے والے کلبز کے چیمپئن شپ پوائنٹس منہا کرلیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

 

پہلے یہ نظام آزمائشی طور پر لایا جائے گا تاکہ کاؤنٹیز خود کو ایڈجسٹ کر سکیں تاہم 2028ء سے باقاعدہ سزائیں نافذ ہوں گی ،نئے مجوزہ قوانین کے مطابق کاؤنٹی کلبز کو 4 سال کے عرصے میں منافع میں رہنا ہوگا اگر وہ مسلسل خسارے میں رہیں تو پہلے سال ای سی بی کی طرف سے وارننگ ملے گی، دوسرے سال ’معطل‘ پوائنٹس کی سزا ہوگی جبکہ تیسرے سال باقاعدہ پوائنٹس کی کٹوتی شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :