ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ، ٹاپ 10میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں

شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد اذان اویس پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں شامل ہوگئے

بدھ 13 مئی 2026 23:07

ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ، ٹاپ 10میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹاپ 10بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین 16درجے ترقی کے بعد 23ویں نمبر پر آگئے، بابراعظم اور نجم الحسین کا مشترکہ طور پر 23 واں نمبر ہے۔

(جاری ہے)

سعود شکیل کی 6درجہ تنزلی کے بعد 15ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے، شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد اذان اویس اور عبداللہ فضل پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں شامل ہوگئے۔

عبداللہ فضل 75ویں، اذان اویس 82ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ قومی اوپنر نعمان علی تین درجہ تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر چلے گئے۔بنگلا دیشی اسپنر تیج الاسلام کا 3درجے ترقی کے بعد 13واں نمبر، ناہید رانا 5درجہ بہتری کے بعد 64ویں پوزیشن پر آگئے۔ بولرز میں محمد عباس کی 28ویں، حسن علی 40ویں پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ چمپئن شپ میں بنگلادیش کا چھٹا اور پاکستان کا 7واں نمبر ہے۔