شان مسعود کی قیادت میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم مشکلات کا شکار

پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں کم ترین کامیابی تناسب رکھنے والے کپتانوں میں شامل ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 مئی 2026 11:41

شان مسعود کی قیادت میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم مشکلات کا شکار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2026ء ) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم کی کارکردگی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ 
اعداد و شمار کے مطابق شان مسعود پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں کم ترین کامیابی تناسب رکھنے والے کپتانوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

 

سپورٹس اعداد و شمار کے مطابق شان مسعود نے 15 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی، جن میں پاکستان کو 11 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کا جیت اور شکست کا تناسب 0.363 رہا۔

 
سابق کپتان مصباح الحق نے 56 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 19 شکستیں برداشت کیں، تاہم ان کا جیت و شکست تناسب 1.368 رہا۔ 
مصباح الحق کے بطور کپتان دور میں قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی براجمان ہوئی تھی ۔ 
سابق کپتان انضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچز میں قیادت کی اور 11 میچ ہارے، جبکہ ان کا ہار جیت کا تناسب 1.000 رہا۔