ہسپانوی فٹبالر کا فتح کے جشن کے دوران فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

بدھ 13 مئی 2026 23:00

ہسپانوی فٹبالر کا فتح کے جشن کے دوران فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں ..
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے اسٹار لامان یمال نے لالیگا ٹائٹل جیتنے کے بعد فتح کا جشن مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر کے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں 18 سالہ لامان یمال کو اپنے فٹبال کلب بارسلونا کی فتح کا جشن منانے کے لیے کی گئی پریڈ کے دوران بس میں فلسطینی پرچم لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔مداحوں کی جانب سے ہسپانوی فٹبالر کی اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا گیااور ان کے اس اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے اتوار کو اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 0-2 سے شکست دے کر لالیگا کا 29 واں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔