ٹیسٹ رینکنگ: سعود شکیل ٹاپ ٹین سے باہر، نعمان علی کی بھی تنزلی

جو روٹ، ہیری بروک، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں

بدھ 13 مئی 2026 23:00

ٹیسٹ رینکنگ: سعود شکیل ٹاپ ٹین سے باہر، نعمان علی کی بھی تنزلی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ ٹین میں شامل بلے باز سعود شکیل چھ درجے تنزلی کے بعد پندرہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل واحد پاکستانی بولر نعمان علی تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلے بازوں کی فہرست میں جو روٹ، ہیری بروک، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن بدستور بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔محمد رضوان اکیسویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے تئیسویں اور کپتان شان مسعود چھ درجے تنزلی سے چھیالیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔بولرز کی فہرست میں ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ مچل اسٹارک، میٹ ہینری اور پیٹ کمنز ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب دوسری سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔شاہین آفریدی کی چوبیسویں اور محمد عباس کی اٹھائیسویں پوزیشن برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :