آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی اور لیاقت نیشنل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 14 مئی 2026 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)اور لیاقت نیشنل ہسپتال کے درمیا ن تعلیمی، طبی اور حیاتیاتی طبی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد صحت، بائیو میڈیکل تحقیق اور سائنسی جدت کے شعبوں میں دو نوں اداروں کے درمیا ن تعاون کو مستحکم بنانا ہے۔

دستخطی تقریب لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلمان فریدی کے دفتر میں بدھ کی سپہرمنعقد ہوئی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ اور لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلمان فریدی نے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر صالحہ شہزاد، ڈاکٹر نائلہ زاہد، ڈاکٹر نوین فریدی، پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد خان، اور لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

آئی سی سی بی ایس کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سلمان فریدی ے کہا کہ کلینیکل ماہرین اور بائیو میڈیکل محققین کے درمیا ن تعاون، ٹرا نسلیشنل ریسرچ کے فروغ اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔ ا نہوں نے آئی سی سی بی ایس کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے ادارے کے جدید سائنسی ان فراسٹرکچر اور وہاں ہو نے والی معیاری تحقیق کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ ے آئی سی سی بی ایس اور اس کے ذیلی مراکز کا تعارف پیش کیا اور ادارے کو حاصل قومی و بین الاقوامی اعزازات پر روشنی ڈالی۔ ا نہوں ے کہا کہ آئی سی سی بی ایس ٹرانسلیشنل ریسرچ کے ذریعے معاشرے کی خدمت کے لیے پرعزم ہے جس کے لیے ممتاز طبی اداروں اور تحقیقی مراکز کے درمیان مضبوط شراکت داری ناگزیر ہے۔

پروفیسر رضاشاہ نے ادارے کے وسیع بین الاقوامی روابط، اعلی تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری میں کردار اور عالمی سطح پر پاکستا ن کی سائنسی نمائندگی میں اس کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ ا نہوں نے کووڈ19وبا کے دورا آئی سی سی بی ایس کی خدمات اور قومی سطح پر ابھرتے ہوئے سائنسی و طبی چیلنجز سے نمٹنے کی مسلسل کوششوں کا بھی ذکر کیا۔یہ مفاہمتی یادداشت بائیو میڈیکل تحقیق، کلینیکل اسٹڈیز، تربیت، اور جدت پر مبنی طبی منصوبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا نے میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :