سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کھوسہ ہاؤس آمد،سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 14 مئی 2026 22:21

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں مرحوم سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر ان کے صاحبزادگان سردار محمد حسام الدین خان کھوسہ اور سردار دوست محمد خان کھوسہ سے دلی اظہارِ تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور قبائلی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک مدبر، باوقار اور عوام دوست شخصیت تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی جبکہ سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :