Live Updates

اس وقت پی پی ،(ن) کی پارٹی چل رہی ہے لیکن ملک مشکلات کاسامنا کررہا ہے ‘ فواد چوہدری

جمعرات 11 جون 2026 14:19

اس وقت پی پی ،(ن) کی پارٹی چل رہی ہے لیکن ملک مشکلات کاسامنا کررہا ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے وزیرِ اعظم ہیں جو پانچواں بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہو گا،پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کی پارٹی چل رہی ہے جس کی وجہ سے ملک متاثر ہو رہاہے ، 28ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر نئے صوبے نہیں بنے، دونوں خاندانوں نے ہمیں بیوقوف بنایا،حکومت کے برے دن شروع ہوئے ہیں تو پھر پاکستان کے اچھے دن شروع ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت آبی جارحیت کررہا ہے جس کا حکومت نے جواب نہیں دیا ،ہمیں آبی جارحیت پر عالمی فورم پر بات کرنی چاہیے۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر مسلے کا حل بندوق نہیں ہے جو بندوق اٹھاتے ہیں ان کے ساتھ اسی زبان میں بات کرنی چاہیے ،جو اپنے حق کے لیے احتجاج کرتے ہیں ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں، اس وقت پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی پارٹی چل رہی ہے ،اس میں ملک مشکلات کاسامنا کررہا ہے ،اب یہ پارٹی ختم ہونی چاہیے شہباز شریف کی قسمت میں یہ لکھا تھا ان کو اسٹبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے ،مگر پھر بھی شہباز شریف حکومت نہیں چل رہی ۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات