پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں (ن) لیگ حکومت بنائیگی‘ خرم دستگیر کا دعویٰ
28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر کام ہو رہا ہے ‘ سینئر لیگی رہنما کی انٹر ویو میں گفتگو
جمعرات 11 جون 2026 14:16
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی نے ابتدا میں 10نشستیں حاصل کی تھیں تاہم ایک حلقے میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد کم ہو کر 9رہ گئی ہے۔
24رکنی ایوان میں 8نشستیں حاصل کرنا ایک تہائی اکثریت کے مترادف ہے، اس لیے مسلم لیگ (ن)وہاں حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں موجود ہے۔گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے حتمی فیصلہ اعلی ترین سطح پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان مشاورت سے کیا جائے گا۔این ایف سی ایوارڈ اور وفاقی اخراجات پر بات کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ساتھ حالیہ کشیدگی، دفاعی ضروریات میں اضافے اور بیرونی قرضوں کے بوجھ کے باعث وفاق کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو منتقل کیے جانے والے وسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ کچھ اختلافات موجود تھے تاہم تعمیری مذاکرات کے بعد دونوں جماعتیں ایک متفقہ حل کے قریب پہنچ چکی ہیں یہی وجہ ہے کہ 12 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔خرم دستگیر نے انکشاف کیا کہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر کام ہو رہا ہے جن میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی آئینی و مالیاتی حیثیت سے متعلق امور بھی شامل ہیں، مستقبل میں ان خطوں کے مالی حصے اور وسائل کا تعین این ایف سی کے ذریعے ممکن بنایا جا سکے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ فی الوقت کوئی آئینی ترمیم فوری طور پر نہیں لائی جا رہی بلکہ بجٹ کی منظوری کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر 28ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات،اٹک انتظامیہ شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی
-
ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب
-
سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،امریکی جریدے کی رپورٹ
-
رنگ محل میں 6افراد پر تیزاب پھینکنے والا ملزم 5روز بعد گرفتار
-
محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
اس وقت پی پی ،(ن) کی پارٹی چل رہی ہے لیکن ملک مشکلات کاسامنا کررہا ہے ‘ فواد چوہدری
-
پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں (ن) لیگ حکومت بنائیگی‘ خرم دستگیر کا دعویٰ
-
سید مصطفیٰ کمال سےہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے وفد کی ملاقات، صحت بارے تحقیق نظام مضبوط بنانے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا
-
کراچی،سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.