ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی کھلی کچہری ،شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری

جمعرات 14 مئی 2026 21:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :