فیصل آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں 7 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 14 مئی 2026 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) فیصل آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں 7 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے سابقہ مقدمہ بازی کی وجہ سے شہری کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی سمندری پولیس نے کارروائی کرکے سات سال سے مطلوب قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم علی حسنین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے سات سال قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ مقدمہ بازی کی وجہ سے غضنفر علی نامی شہری کو قتل کردیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری سب انسپکٹر اقبال فرید نے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔