آئی پی ایل ، بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدارہی کرکٹرز کو بلیک میل کرنے لگے

جمعہ 15 مئی 2026 12:46

آئی پی ایل ، بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدارہی کرکٹرز کو بلیک میل کرنے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) آئی پی ایل میں کرکٹرز کو بلیک میل کرنے میں اہم بورڈ عہدیدار کے سیکرٹری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کھلاڑی سے معاہدہ دلوانے کے بدلے بطور کمیشن بڑی رقم طلب کی گئی جب کھلاڑی نے مبینہ طور پر یہ رقم دینے سے انکار کیا تو متعلقہ سیکرٹری نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کھلاڑی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ ردعمل نہ ملنے پر مذکورہ سیکرٹری نے مبینہ طور پر ایک رپورٹر کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی ذاتی زندگی کو سامنے لانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کرکٹرز کیخلاف جو شور شرابا ہورہا ہے اس کا تعلق اسی اسکینڈل سے جوڑا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا جس میں ایک آئی پی ایل کرکٹر کی گرل فرینڈ پر مبینہ طور پر حساس معلومات باہر کے لوگوں کو دینے کا الزام ہے، جب بورڈ حکام سے اس بارے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی نے بھی اس پر تبصرہ نہیں کیا۔