ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

جمعہ 15 مئی 2026 13:22

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری سینئر تربیتی کیمپ میں پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے 35 سینئر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑیوں کے 19 مئی اور 20 مئی کو فائنل ٹرائلز لیے جائیں گے جس کے بعد قومی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز میں منیب الرحمان، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور وقار ،یفنڈرز میںسفیان خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم، ندیم خان، علی حمزہ، عمر مصطفی، ابوبکر، عبدالمنان، ارباز، محمد احسن ندیم، محمد عماد اور رانا ولید،سٹرائیکرز میںاحمد ندیم ، غضنفر، افراز خان، ذکریا حیات، رانا وحید، عبدالرحمان، حنان شاہد، عدیل لطیف، بشارت علی، علی مرتضی، عمیر ستار، بلال، ابوزر، عبداللہ یوسف، حمزہ فیاض اور عبدالوہاب شامل ہیں۔اس موقع پر سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپین سمیع اللہ خان ،ممبران اولمپین نعیم اختر، اولمپین ناصر علی، اولمپین منظور الحسن، اولمپین کاشف جواد، اولمپین ڈاکٹر عاطف بشیر موجود تھے۔