پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)سے سلہٹ میں شروع ہو گا

جمعہ 15 مئی 2026 13:24

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)سے سلہٹ ..
سہلٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) ہفتہ سے سلہٹ میں شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔دوسری جانب سہلٹ میں شیڈولڈ بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوپنر امام الحق کی جگہ پر سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا،امام الحق نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 47 رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے کی تجویز ہے۔ ان کی جگہ خرم شہزاد لیں گے۔ذرائع کے مطابق امام الحق کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کی صورت میں اذان اویس اور کپتان شان مسعود اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ عبداللہ فضل ون ڈائون اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایک اور لائف لائن ملے گی۔ذرائع کے مطابق سلہٹ میں اگلے ایک ہفتے بارش ہے، اس لیے حتمی الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی تھی۔