مولانا فضل الرحمن کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اقتصادی حالات، عوامی مشکلات اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

جمعہ 15 مئی 2026 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جمعہ کی شام حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ان کی قیام گاہ راجہ ہاس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اقتصادی حالات، مہنگائی کے سبب عوام کو درپیش بڑھتی ہوئی مشکلات اور دونوں جماعتوں کے درمیان قریبی سیاسی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران سندھ بھر میں، خاص طور پر تعلیمی اداروں میں، منشیات فروشی کی روک تھام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کی قیادت کی جانب سے آئندہ سال سکھر میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ملاقات میں پیر صاحب پگارا کے ہمراہ ان کے بھائی پیر صدرالدین شاہ راشدی، صاحبزادے سید راشد شاہ، جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سردار عبدالرحیم، حسینین مرزا، معظم علی خان عباسی، محمد خان جونیجو اور مظفر حسین بروہی شریک تھے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، قاری محمد عثمان، ناصر محمود سومرو، اسلم غوری، حمید اللہ ہالیجوی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔